وزیر اعلیٰ سندھ کا اگلے ہفتے سے میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان

Nov 29, 2025 | 22:21:PM
وزیر اعلیٰ سندھ کا اگلے ہفتے سے میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے میرٹ پر نوکریاں دینا شروع کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھان سید آباد میں پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابات کے بعد اتحاد ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں ہم آگے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28ویں ترمیم آنے سے پہلے اس پر کیا تبصرہ کروں؟ پاکستان کے مفاد کے علاوہ کسی اور چیز پر بات نہیں کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کا بیان سنا ہے۔ تاہم گورنر کو لگانا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ اور وزیر اعظم صدر کو سفارش کرتا ہے جس کے بعد گورنر تعینات ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کے مسئلے پر تشویش ہے۔ چینی کے مسئلے پر صبح چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے۔ اور اقدامات کر رہے ہیں جس کے بعد چینی کی قیمتیں کنٹرول ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:75 سالہ دادی کے شاندار ڈانس اور زبردست فلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: