اسلام آباد:24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 2 افراد قتل، 3 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا،فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
جاں بحق شہری کی شناخت حکمت اللہ ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں عبدالرحمان ولد مرزا خان اور ایاز ولد شکور شامل ہیں،واقع تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا۔
تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ گولڑہ کی حدود میں عائشہ خان نامی لڑکی کو سابقہ منگیتر نے قتل کر دیا۔
تھانہ گولڑہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیتھانہ گولڑہ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :اعصام الحق کا ڈیوس کپ کھیلنے کا اعلان