ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ٹی ٹونٹی ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے 2 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔
سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے بڑ ااعلان کر دیا
کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
میچ سے قبل سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے لئے بھی متبادل روٹس کا استعمال کیا جائے گا ۔