جے سوریا کا میچ اور دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

Nov 29, 2025 | 00:13:AM
جے سوریا کا میچ اور دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے میچ اور دورہ پاکستان کی فیس سری لنکا کے بدترین سیلاب کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف سری لنکا میں سیلابی صورتحال پر غمگین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی میچ اور پاکستان دورے کی فیس متاثرین سیلاب کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنتھ جے سوریا نے مزید کہا کہ گھر واپس پہنچ کر ہم اس سے بھی زیادہ کریں گے، اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: