پنجاب حکومت کا احسن فیصلہ، 86 بیروزگارنابیناافراد کو روز گار مل گیا

Nov 29, 2023 | 12:33:PM
پنجاب حکومت کا احسن فیصلہ، 86 بیروزگارنابیناافراد کو روز گار مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب حکومت کا احسن فیصلہ،روز گار سے محروم 86 نابیناافراد کو روز گار مل گیا۔


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 86 خصوصی افراد کو روزگار دیدیا،نابیناافراد کو لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں روزگار دے دیا گیا،نابیناافراد عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کیلئے سراپا احتجاج تھے،نابیناافراد نے متعدد بار شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے تھے،احتجاجی مظاہروں کے باوجود نابیناافراد کو روزگار مہیانہیں کیا جارہا تھا۔

ضرور پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 61 ہزار کی حد عبور
مذکورہ نابیناافراد کوحکومت کیجانب سے 32ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی،تنخواہ کی بروقت ادائیگی سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی،مذکورہ خصوصی افراد کو تین ماہ کیلئے مختلف سکولوں میں تعینات کیا گیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ خصوصی افراد کے پاس کوئی ہنر نہیں ہے۔


ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نابیناافراد کو سکولوں میں سکلز ایجوکیشن بھی مہیا کی جائے گی،خصوصی افراد سے سکولوں میں انکی مہارت کے مطابق کام لیا جائے گا۔