پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب  نے دنیا کےبڑے بڑے گلوکاروں کو پیچھےچھوڑ دیا

Nov 29, 2021 | 18:25:PM
عروج آفتاب ، گلوکارہ
کیپشن: عروج آفتاب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بڑے بڑے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔پاکستانی گلوکارہ کو گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ۔۔مسلمان دوست سے منگنی

تفصیلات کے مطابق موسیقی کے سب سے بڑے  گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستان سے پہلی مرتبہ کسی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔36سالہ پاکستانی گلوکارہ کو دو کیٹگریز کیلئے نامزد کیا گیا۔عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیوآرٹسٹ کی گیٹگری کیلئے نامزدکیا گیا ہے ۔عروج آفتاب کا مقابلہ دنیا کے بہترین موسیقاروں سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈ موسیقی میں دنیا کا بہترین ایوارڈ مانا جاتا ہے ۔2022میں گریمی ایوارڈ کی 64ویں سالانہ تقریب ہوگی۔رواں سال ایوارڈ کیلئے 86کیٹگریز میں نامزدگیوں کا اعلان ہوا۔گریمی ایوارڈ جیتنے والوں کو جنوری کے آخر میں ایوارڈ دیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی نئی پوسٹ ۔۔ مداح کی دھمکی ۔۔اہم خبر جانیے