گیس کی قلت ۔۔سندھ میں سی این جی اسٹیشنز  کو سپلائی بند

Nov 29, 2021 | 13:31:PM
سندھ،گیس،سوئی سدرن،گھریلو صارفین،سی این جی اسٹیشنز
کیپشن: سوئی سدرن نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز  کو گیس کی سپلائی بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوئی سدرن نے سندھ میں گیس کے بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی سدرن کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر 2020 سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ۔ تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران ۔۔ اوگرا کی جانب سے قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں
 گیس کی قلت کی وجہ سےطلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے سی این جی اسٹیشنز  کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں کمی۔لیکن  کب ؟ ترجمان وزارت خزانہ نےبڑی خوشخبری سنادی