گیس بحران ۔۔ اوگرا کی جانب سے قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں

Nov 29, 2021 | 08:58:AM
،اوگراگیس، مہنگی ،کرنے کی، تیاری
کیپشن: گیس مہنگی کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سر دیوں میں گیس بحران ، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی قیمت 907روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، جس سے گیس قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کے اگلے پچھلے ریکارڈ ٹو ٹ گئے

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزانتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہو گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے۔ ادھر سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مہم جاری ہے ۔

 ترجمان نے خیبر پختونخواہ میں گیس فراہمی کے انتطامات کے بارے میں کہا کہ پشاور میں صارفین کو موسم سرما میں گیس کی یقینی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 133۔۔ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو،الیکشن کمیشن ان ایکشن