تیل کی قیمتوں میں کمی۔لیکن  کب ؟ ترجمان وزارت خزانہ نےبڑی خوشخبری سنادی

Nov 28, 2021 | 11:19:AM
تیل کی قیمتوں میں کمی ، لیکن کب سے
کیپشن: تیل کی قیمتوں میں کمی ، لیکن کب سے ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عوام کو 15دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں نمایاں کمی کی نوید سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ91ڈالرز تک گرگئی۔قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جوکہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں 15 دسمبر سے دکھائی دے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟