تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے

Nov 29, 2020 | 12:25:PM
تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے ایم پی اے سردار مہندر پال و دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پرچودھری محمد سرور نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو آج تک ہضم نہیں ہو رہا۔ آر ایس ایس اورنریندر مودی کا ایک ہی مشن ہے جو امن کیلئے تباہ کن ہے۔

چودھری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔ حکومت سکھ یاتریوں کو سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دے رہی ہے، ہم قائداعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔