’’بی ٹی ایس‘‘ نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

May 29, 2026 | 14:50:PM
’’بی ٹی ایس‘‘ نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے امریکن میوزک ایوارڈز میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو مات دے کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

کے پاپ سنسیشن ’بی ٹی ایس‘ نے جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اپنی ملٹری سروس مکمل کرنے کے سٹیج پر واپس آتے ہی کامیابیوں کےجھنڈے گاڑنا شروع کر دیے۔

کورین میوزک بینڈ نے پیر کو لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز میں’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کی کیٹیگری میں کئی بڑے ناموں کو مات دے کر یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

 ’بی ٹی ایس‘ کو ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کی کیٹیگری میں جن بڑے ناموں کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، ان میں ٹیلر سوئفٹ جیسا بڑا نام بھی شامل تھا۔

اس کیٹیگری میں ٹیلر سوئفٹ کے علاوہ سبرینا کارپینٹر، بیڈ بنی، ہیری اسٹائلز، لیڈی گاگا اور دیگر بڑے نام بھی شامل تھے۔

کورین میوزک بینڈ نے ان تمام بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، جس پر اس بینڈ کے دنیا بھر میں موجود مداح خوشی سے نہال ہیں۔

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہو گئے تھے۔

ملٹری سروس مکمل کرنے بعد ’بی ٹی ایس‘ میوزک بینڈ نے 20 مارچ کو اپنا ایک نیا البم ریلیز کیا ہے اور اب دنیا کے مختلف ممالک میں بینڈ کے کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے