ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ  

May 29, 2026 | 12:32:PM
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے جس میں انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم سے گفتگو میں ایران کی سفارت کاری سے وابستگی پر زور دیا گیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ملائیشیا کا انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف اپنانے پر شکریہ ادا کیا۔