امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی کا راکٹ ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا

May 29, 2026 | 11:04:AM
امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی کا راکٹ ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کا بغیر عملے والا ’نیو گلین‘ راکٹ جمعرات کے روز ایک ٹیسٹ کے دوران لانچ پیڈ پر ہی دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

 اس واقعے کو ’بلیو اوریجن‘ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جو ایلون مسک کی ’اسپیس ایکس‘ کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور خلائی مشنز میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کا ’نیو گلین‘ راکٹ جمعرات کو فلوریڈا میں ایک ٹیسٹ کے دوران لانچ پیڈ پر دھماکے سے پھٹ گیا۔

 جس کے نتیجے میں لانچ پیڈ اور اطراف میں آگ کے شعلے اور آسمان پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

ناسا اسپیس فلائٹ نامی یوٹیوب چینل نے واقعے کی ویڈیو نشر کی۔

 جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ نے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بجے لانچ پیڈ پر آگ پکڑی اور چند ہی لمحوں بعد آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد