سی ایس ایس امتحانات کے دوران نااہل 49 مرد و خواتین امیدواروں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سخت پابندی کے باوجود سی ایس ایس اور دیگر اہم نوعیت کے سرکاری ملازمت کے امتحانات کے دوران موبائل فون یا دیگر مواصلاتی آلات استعمال کرنے کے مرتکب نااہل کئے گئے 49 مرد و خواتین امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
نا اہل کئے گئے امیدواروں میں مسابقتی امتحان سی ایس ایس کے نااہل کئے گئے 13 اور دیگر امتحانات کے 36 امیدوار شامل ہیں، امیدوار 2018 سے 2023 تک کے سی ایس ایس و دیگر امتحانات میں موبائل فونز یا الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے کے مرتکب قرار پائے تھے، موبائل فونز یا الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال کے مرتکب سی ایس ایس کے نااہل قرار دیئے گئے 13 امیدواروں میں ثناء چوہدری، عمر خالد، انمول اشرف، فیصل اعجاز، قرۃ العین، نورین افضل، احتشام الحق، علی شیر، ہالار احمد، ہدایت اللہ، مِس رابعہ، ارسلان الطاف اور محمد عباس شامل ہیں جبکہ جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت نااہل قرار دیئے گئے 36 امیدواروں میں فراذالدین، ذیشان قاسم، عابد ریاض، احمد علی، عرفان اللہ، محمد عثمان، حافظ بلال احمد، مسٹر عثمان، نوید اختر، وقار وزیر، ندا اعجاز، صاحبزادہ محمد ہشام، حارث سلیم، نعیم زمان، شاہد علی، محمد حسن، علی شہاب، شہباز اسحاق، اسفند یار، محمد ایاز، سراج احمد، عدیل الرحمان ہاشمی، ذیشان معین خان، سعد الدین، حافظہ حرا ستار، حاتم سلمان رفیق، شمس الجبین، ہماء رفیق، مریم جدون، عرفان محمد، حماد خان، محمد داؤد خان، شہلاء فاروق اور عثمان نواز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
امیدواروں کی فہرست کے اجراء کے ساتھ ہی سرکاری ملازمت کیلئے سی ایس ایس اور دیگر اہم امتحانات دینے والے امیدواروں کو وفاقی پبلک سروس کمیشن نے ایک بار پھر سختی سے خبردار کیا ہے کہ امتحانی ہال میں موبائل فون یا کسی بھی قسم کے مواصلاتی آلے لانے پر مکمل پابندی عائد ہے، ایسا کوئی بھی عمل نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ہدایت پہلے ہی سے داخلہ سرٹیفکیٹ میں درج ہوتی ہے، اس لیے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ان ہدایات کا مکمل طور پر احترام کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدوار کو کمیشن کے قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کے تحت نااہل یا امتحانات میں شرکت سے محروم کیا جا سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی سنی گئی، تاحیات پنشن سکیم لانے کا فیصلہ