پاکستان نے ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد)دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے رشید خان نے 90 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ، 50 سالہ رشید خان ٹوٹل 170 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔
رشید خان نے اسنیچ ایونٹ میں 80 کلو گرام وزن اٹھایا،کلین اینڈ جرک ایونٹ میں رشید خان نے 90 کلو گرام ویٹ اٹھا کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کے عبدالماک نے برانز میڈل جیتا ،51 سالہ عبدالماک نے ٹوٹل 193 کلو گرام وزن اٹھایا،عبدالماک نے اسنیچ ایونٹ میں 93 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا۔
دو گولڈ اور ایک برانز میڈل کیساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ