فیروز خان کا دوسری اہلیہ کیساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن

May 29, 2025 | 23:03:PM
فیروز خان کا دوسری اہلیہ کیساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اور ماڈل فیروز خان آج دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کیساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔

فیروز خان کا شمار ان شوبز شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنے دبنگ انداز اور دلکش اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں بستے ہیں تاہم انکی پیشہ ورانہ زندگی سے ہٹ کر بات کریں تو ازدواجی زندگی انہیں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنائے رکھتی ہے۔

فیروز خان نے بطور ماڈل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر 2014 میں اداکاری کی دنیا میں بھی انٹری کی، ان کا پہلا ڈراما 'بکھرا میرا نصیب' تھا جس کے بعد وہ ڈراما 'چپ رہو' میں جلوہ گر ہوئے اور پھر ڈراما 'گلِ رعنا' نے انہیں شہرت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور اس کے بعد انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیاجن میں قابل ذکر 'خانی'، 'عشقیہ'، 'خدا اور محبت 3' اور 'خمار' ہیں۔

فیروز خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ نجی زندگی کے سبب بھی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں کیونکہ انکی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی ساتھ ہی انکی اہلیہ نے ان کی جانب سے تشدد کا الزام بھی لگایا تھا۔

فیروز خان اب دوسری شادی کر چکے ہیں اور اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ وہ اکثر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ سال سوشل میڈیا پر فیروز خان کے دوسرے نکاح کی تصاویر اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اس دن کے بعد سے انہیں محبت بھری ازدواجی زندگی گزارتے دیکھا جاتا ہے۔

حالانکہ کئی لوگوں نے انہیں علیزہ سلطان کو طلاق دینے پر خاصا تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اس کے باوجود فیروز خان نے کسی ایک تنقید پر بھی کان نہ دھرے اور اپنی زندگی میں آگے بڑھتے چلے گئے، اداکار کی دوسری شادی کو کئی ماہ بیت چکے ہیں اور  آج یہ جوڑا 29 مئی کو شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منارہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اے لسٹ  اداکار فیروز خان نے اپنی لائف لائن کیساتھ مرر سیلفی شیئر کی جس میں یہ جوڑا ایک دوسرے کے بے حد قریب پوز دیتا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بپاشا باسو  کاشادی کےبعد فلموں سے کنارہ کشی کرنے کا کیا مقصد تھا؟ راز بتا دیا