بپاشا باسو  کاشادی کےبعد فلموں سے کنارہ کشی کرنے کا کیا مقصد تھا؟ راز بتا دیا

May 29, 2025 | 22:53:PM
بپاشا باسو  کاشادی کےبعد فلموں سے کنارہ کشی کرنے کا کیا مقصد تھا؟ راز بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو  2000 اور 2010 کے عرصہ میں سنسنی خیز اور ہارر انواع میں اپنے کام اور متعدد آئٹم نمبرز کے لیے جانی جاتی تھیں اور میڈیا میں اسے اکثر جنسی نمائش کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا ، اس دوران انکی کئی سپر ہٹ فلمیں سامنے آئیں، وہ جان ابراہم کے ساتھ اپنے افیئر کے سبب بھی خبروں میں رہیں۔لیکن جان ابراہم سے بریک  اپ کے بعد 2015 کی فلم 'الون' کی شوٹنگ کے دوران وہ کرن سنگھ گروور سے محبت کر بیٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی اور خاص کر بیٹی کے پیدائش کے بعد سے وہ اسکرین سے بالکل دور ہیں،اداکارہ نے حال ہی میں زچگی اور شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کام پر واپس آنے اور اپنی بیٹی دیوی کے حوالے سے بات کی۔بومبے ٹائمز سے بات چیت میں بپاشا نے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں شادی کرنے کے بعد فلموں سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپنے کریئر سے بریک لینا ان کیلئے اس لیے ضروری تھا جبکہ انہوں نے صرف 15 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا،اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو میں یقینی طور پر سوچ سمجھ کر پیچھے ہٹ گئی، میں ان تمام فوائد سے لطف اندوز ہونا چاہتی تھی جس کیلئے میں نے سخت محنت کی تھی۔ پھر تین سال اتنی تیزی سے گزرے، محبت میں ہونا، لائف کو سیٹل کرنا یہ بہت اچھا، مجھے کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

بپاشا باسو نے کہا کہ ماں بننے کی خواہش کرنے کا فیصلہ میرے لئےمشکل تھا، مجھے کچھ مضبوط فیصلے لینے پڑے اور اس میں مجھے کچھ وقت لگا، اب میری ایک بیٹی ہے اور میں اس کے ساتھ کوئی بھی پل مس نہیں کرنا چاہتی۔بپاشا نے کام سے پیچھے ہٹنے کی عیاشی پر اظہارِ تشکر کیا کیوںکہ انہوں نے اس کے لئے بہت محنت کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کام پر واپس آنا پسند کریں گی لیکن انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔میں چاہتی ہیں کہ میری  بیٹی کس طرح میرے کام پر فخر کرے، بپاشا نے مزید کہا کہ اداکاری ایک ایسی چیز ہے جو مجھے پسند ہے، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ میری بچی دیکھے کہ میں ماں ہونے کے علاوہ اور کیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں: نادیہ افگن کا دعویٰ