اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب غزہ کی حالت زار بیان کرتے آبدیدہ

May 29, 2025 | 19:31:PM
 اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب غزہ کی حالت زار بیان کرتے آبدیدہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینی مندوب ریاض منصور، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے جذبات کی شدت سے رو پڑے۔

بدھ کے روز منعقدہ اجلاس میں ریاض منصور نے غزہ کے عوام، خاص طور پر بچوں اور ماؤں کی حالت زار کو انتہائی دردناک انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں بچے فاقوں سے دم توڑ رہے ہیں، مائیں اپنے بچوں کی بے جان لاشیں گود میں اٹھا کر ان سے معذرت کر رہی ہیں، انہوں نے سوال کیا: "کیا کوئی انسان اس تکلیف کو سہہ سکتا ہے؟"

ریاض منصور نے کہا کہ آگ اور بھوک فلسطینی بچوں کو نگل رہی ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "میرے اپنے پوتے نواسے ہیں، اس لیے میں جانتا ہوں کہ ایک بچہ اپنے خاندان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔

ان کی یہ پراثر تقریر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کا باعث بن رہی ہے، واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں اور 17 ماہ سے زائد عرصے کی اس جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی بمباری سے ایک ڈاکٹر جوڑا اپنے نو کم سن بچوں سے محروم ہو گیا، جبکہ امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے نہتے شہریوں پر کیے گئے حملے میں 6 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :گاڑی چلانے والوں کے لیے خوشخبری،پارکنگ ایپ متعارف