گاڑی چلانے والوں کے لیے خوشخبری،پارکنگ ایپ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ میں پارکنگ فیس کیلئے ایپ متعارف کروادی گئی۔
برطانیہ بھر میں پارکنگ کے لیے اب مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ حکومت نے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔
اس نئے نظام کے تحت صرف ایک ایپ "نیشنل پارکنگ پلیٹ فارم" کے تحت ڈرائیور کسی بھی بڑی ایپ سے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے بشرطیکہ وہ کار پارک اس نظام میں شامل ہو۔
برطانوی حکومت کااس حوالےسے کہنا ہے کہ اس سے وقت بچے گا،آر اے سی نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارکنگ آپریٹرز کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"اپنا میٹر اپنی ریڈنگ" بجلی کی اووربلنگ کے خاتمے کیلیے نئی سکیم
یہ نظام اب برٹش پارکنگ ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور جلد مزید علاقوں میں بھی نافذ کردیا جائے گا۔