بیٹی سے زیادتی کی کوشش ، نشئی باپ کی ضمانت خارج

May 29, 2025 | 17:21:PM
 بیٹی سے زیادتی کی کوشش ، نشئی باپ کی ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نشئی باپ کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوگئی۔

 لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نےملزم ندیم عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم نے ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی مخالفت کی ۔

ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کسی رعایت کے حقدار نہیں،اس پر  ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے موقف اختیارکیاکہ تھانہ صدر کامونکی نے ملزم کے خلاف سگی بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا ،ملزم نشے کا عادی ہے ، اور نشے کی حالت میں ہی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی،پولیس تفتیش اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم قصور وار ہے۔

لاء افسر نے استدعا  کی کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ، اس کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔

وکیل صفائی نے ملزم کی ضمانت کروانے کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا.

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا