عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹی فکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی سربراہی عالیہ حمزہ کے سپرد کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈرشپ کو پیغام بھجوا دیا ہے،سینیٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے،اس سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی کہ شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔