پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر،محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

May 29, 2025 | 17:20:PM
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر،محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ملاقات کی ہے جس کے بعد  تحریک تحفظ آئین پاکستان ایک دفعہ پھر متحرک ہونے کو تیار  ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں  ملک کے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ  جن سرگرمیوں کو  جنگی ماحول کے باعث ملتوی کیا تھا انہیں واپس ایجنڈے پر لایا جائے گا۔

تحریک کو واپس متحرک کرنے کے لئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا،تحریک تحفظ آئین کا  اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز کر کے تحریک کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ