ایمن منیب کے ہاں تیسرا مہمان آنےوالا ہے؟ مبارکباد کا تانتابندھ گیا

May 29, 2025 | 15:14:PM
ایمن منیب کے ہاں تیسرا مہمان آنےوالا ہے؟ مبارکباد کا تانتابندھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اداکارہ ایمن خان اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اوران کی دو بیٹیاں ہیں،حال ہی میں ایمن خان کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

ایمن خان گزشتہ رات ایک برینڈ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا،اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا "بےبی بمپ"دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کے خوبصورت خاندان میں جلد ایک نئے رکن کااضافہ ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداح ایمن خان کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق شوہراوران کی موجودہ اہلیہ سے دوستانہ تعلقات ہیں: ماہرہ خان

 ایک صارف نے لکھاکہ واہ چھوٹے منیب جلد آرہے ہیں،ایک اور نے کہا کہ اللہ آپ کو اس بار لڑکا عطا فرمائے جبکہ ایک مداح نے ایمن کے چہرے کی چمک کو دیکھتے ہوئے لکھا کہ وہ پھر سے ایک بیٹی کا استقبال کریں گی۔