پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان،عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع

May 29, 2025 | 12:55:PM
پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان،عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت اقتصادی امورنے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کے لیے کام شروع کردیا۔

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا، اقتصادی امور ڈویژن  کے حکام کے  مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔

دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا،جس میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی،وزارت اقتصادی امورنے جامع عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔ 

پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا، رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی،صاف توانائی اور بہتر ایئرکوالٹی کے لیے استعمال ہوگی،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک حکومتی ترجیحات اوراڑان پاکستان پلان کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے لیے نئے فریم ورک میں 6 بڑے شعبے چنے گئے ہیں جن میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ماحولیاتی لچک اور مالیاتی انتظام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی واقعات: لاہورمیں سرکاری املاک کوکتنانقصان پہنچا؟عدالت میں رپورٹ پیش

ورلڈ بینک اور اس کے شراکت دار اداروں نے فریم ورک کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالرکی فراہمی کا وعدہ کیا ہے جس میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی سے 20 ارب ڈالر شامل ہیں، جبکہ اضافی 20 ارب ڈالر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے آئیں گے جو نجی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔