9مئی واقعات: لاہورمیں سرکاری املاک کوکتنانقصان پہنچا؟عدالت میں رپورٹ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں سرکاری املاک کو ہونےوالے نقصان کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیمروں اورسرکاری گاڑیوں کی مد میں 10 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان ہوا ،لاہور میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر8 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا۔
جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے ڈالے سمیت 12 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی،اس کے علاوہ ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار جبکہ سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار500 روپے کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش اورژالہ باری توکہیں شدیدگرمی:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ گرجا چوک لاہورکینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا۔
لاہورمیں قرطبہ چوک ، جیل روڈ اورشالیمار چوک پر بھی 5 لاکھ 18 روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔