کہیں بارش اورژالہ باری توکہیں شدیدگرمی:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

May 29, 2025 | 10:38:AM
کہیں بارش اورژالہ باری توکہیں شدیدگرمی:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آٹے کے نئےنرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

اس کے علاوہ بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں 45 ، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39 اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،چکوال، جہلم، میانوالی ،خوشاب،بھکر،سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں بادل برسیں گے،منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال ،شیخوپورہ،لاہور،اوکاڑہ،فیصل آباد،جھنگ میں  بارش کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگراوربہاولپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباداورہری پور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال،سوات ،ملاکنڈ،بونیر، پشاورصوابی،مردان،کوہاٹ اورکرک میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،اس دوران تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مظفرآباد، نیلم، مانسہرہ، سوات، کوہستان، چترال اور دیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے 

باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکیدکی گئی ہے۔