ایمان مزاری کی آج تھانے طلبی، نوٹس موصول

May 29, 2022 | 23:28:PM
سابق رکن قومی اسمبلی، شیریں مزاری، صاحبزادی ایمان مزاری، نوٹس،
کیپشن: ایمان مزاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس دیدیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم رات گئے ایمان مزاری کی رہائشگاہ پہنچ گئی ،پولیس نے ایمان مزاری کو مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس تھما دیا،ایمان مزاری کو آج سہ پہر3 بجے ویمن پولیس سٹیشن بلا لیاگیا۔
ایمان مزاری کا کہناتھا کہ پولیس کی ٹیمیں نوٹس دینے آئی تھیں، پولیس اہلکار میرے باہر آنے کا اسرار کرتے رہے،ان کا کہناتھا کہ 27مئی تک حفاظتی ضمانت تھی، ویک اینڈکے باوجود پولیس ٹیم رات کو نوٹس دینے گھر پہنچی۔
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ایمان مزاری کو فوٹو گرامٹری ٹیسٹ کیلئے فارنزک لیبارٹری بھی جانا ہو گا ،تفتیش کا حصہ نہ بننے پر ایمان مزاری کے خلاف ایکس پارٹی لیگل ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل