طویل تعطل کے بعد پی آئی اے کے لندن فلائت آپریشنز بحال، پہلی فلائٹ کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

Mar 29, 2026 | 23:45:PM
 طویل تعطل کے بعد پی آئی اے کے لندن فلائت آپریشنز بحال، پہلی فلائٹ کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) طویل تعطل کے بعد پاکستان ائیر لائنز کی نئی مینیجمنٹ انگلینڈ کےلئے فلائٹ آپریشنز بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پرائیوٹائزیشن کے بعد نئی مینیجمنٹ کے تحت پی ائی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لینڈ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ لینڈ کرگئی۔

 پی آئی اے کی اس فلائت  کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب ڈاکٹر فیصل نے کیا ۔

لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا ۔

اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئی پاکستان کے ہائی کمشنر نے پی آئی اے کی پرواز کو اہم سنگ میل قرار دیا ۔

لندن مین پاکستان کے ہائی کمشنر  ڈاکٹر فیصل نے کہا،  پی ائی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اس کو بڑھنا چاہیے۔

ہیتھرو ائیر پورٹ کے ترجمان نے پی آئی اے کی فلائٹ کی ہیتھرو آمد پر کہا،  پی ائی اے کا ہمارے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط قدیمی رشتہ  ہے۔   آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا۔   پی ائی اے کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مدثر ٹیپو کی کوشش سے 16 پاکستانی ایران سے پاکستان واپس روانہ ہوگئے