مدثر ٹیپو کی کوشش سے 16 پاکستانی ایران سے پاکستان واپس روانہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران میں پھنسےہوئے 16 پاکستانی وطنواپس روانہ ہو گئے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کر دی کی 16 پاکستانیوں کی ایران کی بندرگاہوں سے پاکستان واپسی ہو گئی ہے۔ ایران سے تمام فلائٹس بند ہیں۔
مدثر ٹیپو، ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ہمارے کچھ محنتی شہریوں کو ایران کی چند بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے وطن واپسی کے لیے ہماری مدد درکار تھی۔
ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کر کے ان پاکستانیوں کی بحفاظت پاکستان واپسی کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ساتھ اُن کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا جہاں ہمارے شہری کام کر رہے تھے۔
ہماری کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بن گئی۔وہ اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔
مدثر ٹیپو نے کہا، میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں تہران اور ایران کی شپنگ کمپنیوں کا بھی ان کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیئے: نیتن یاہو وزارت عظمیٰ سے نکل کر جیل جائیں گے، امریکی تحقیقاتی صحافی کی فورکاسٹ