موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کا اتحاد مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس میں مہمان وزرائے خارجہ نے ایران امریکہ جنگ رکوانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی توثیق کی۔
اسلام آباد میں چہار فریقی اجلاس نے بعد اسحاق ڈار نے کہا، پاکستان خلوص اور عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ایران امریکہ کے درمیان بات چیت پاکستان، ترکیہ اور مصر کے ذریعے جاری رہے گی۔۔
نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ ہماری بالمشافہ مگر تعمیری بات چیت کا فوکس خطے کی صورتحال تھی۔بات چیت میں ترجیح خطے میں قیام امن و استحکام تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کا اتحاد مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار وزرائے خارجہ کا اجلاس ختم ہو گیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس کے بعد میڈیا کیلئے بریفنگ کے دوران کہا، وزرائے خارجہ نے امن کے لئے مذاکرات پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ سنے پاکستان کی سفارت کاری کو مکمل سپورٹ کیا۔ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مسلم امہ کااتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیارکرگیا ہے۔
اسحاق ڈٓر نے کہا، خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ یواین چارٹرکے تحت تمام ملکوں کی سلامتی اور خودمختاری کااحترام کیاجانا چاہئے۔