چار وزرائے خارجہ کا اجلاس ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ختم ہو گیا۔
سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کی صدارت اسحاق ڈار نے کی۔
ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیےکے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک تھے۔
اس اہم مشاورتی اجلاس کا موضوع ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال تھا۔
اسلام آباد میں یہ مشاورتی اجلاس اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں سے منعقد ہوا۔
اسلام آباد مین پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ مشاورت کے دوران وزرائے خارجہ نےبدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔