پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعیداحمدسعید )پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن تیاریاں مکمل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 18 اپریل سے شروع ہوگا جو21مئی تک جاری رہے گا ،پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گا
ذرائع کے مطابق پی آئی اے مجموعی طور 60 ہزار سے زائد عازمین حج کو202 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی،پی آئی اے اس سال 49ہزار عاز مین سرکاری حج اسکیم اور 11 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے سفر کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کےلئے ڈائریکٹ پرواز بحال
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد، کراچی،لاہور ،سیالکوٹ ،کوئٹہ،فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا،پی آئی اے کا 30مئی سے بعد از حج آپریشن شروع ہوگا جو 30جون تک جاری رہے گا ،بعدازحج آپریشن میںپی آئی اے حج بوئینگ 777 اور ائیر بس 320 طیارے استعمال کرے گی۔