پنجاب حکومت کا پروٹوکول افسران کیلئے مالی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

Mar 29, 2026 | 12:13:PM
پنجاب حکومت کا پروٹوکول افسران کیلئے مالی مراعات میں اضافے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت نے پروٹوکول افسران کیلئے مالی مراعات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے اسپیشل پروٹوکول الاؤنس دوگنا کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں سو فیصد اضافہ منظور کیاگیاہے۔
پروٹوکول الاؤنس بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جائے گا،سیکرٹری آئی اینڈ سی کی سمری پر پنجاب کابینہ نے منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں:نادرانے ای سہولت فرنچائزز کا مکمل ڈیٹا جاری کردیا
اس کے تحت پروٹوکول ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا،پنجاب میں اسپیشل الاؤنسز میں نمایاں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔