نادرانے ای سہولت فرنچائزز کا مکمل ڈیٹا جاری کردیا

Mar 29, 2026 | 12:03:PM
 نادرانے ای سہولت فرنچائزز کا مکمل ڈیٹا جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) نادرانے شہریوں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں قائم ای سہولت فرنچائزز کا مکمل ڈیٹا جاری کر دیا۔
نادرا کے مطابق 3 ہزار سے زائد فرنچائزز کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین باآسانی اپنے قریبی ای سہولت مرکز کی میپ لوکیشن اور دیگر تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔
جاری کردہ فہرست میں فرنچائز اونرز کی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ صارفین مخصوص علاقے کا نام درج کر کے قریبی نادرا فرنچائز کی مکمل تفصیلات جان سکتے ہیں۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم ان مراکز پر شہری مختلف شناختی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، جن میں شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کا اجراء اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ای سہولت فرنچائزز پر 10 سال سے کم عمر بچوں کے ب فارم کے اجراء کی سہولت بھی دستیاب ہے، جبکہ فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل بھی اب انہی مراکز کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ؟ڈریپ نے سختی سے تردید کر دی
نادرا کے مطابق اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے شہریوں کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی اور وقت و اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔