ادویات کی قیمتوں میں اضافہ؟ڈریپ نے سختی سے تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد ترک)ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ)کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ضروری ادویات، بشمول انسولین و دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، ضروری ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔
ڈریپ اعلامیہ کے مطابق ضروری ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیز از خود اضافہ نہیں کر سکتیں، ڈریپ نے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کڑی نگرانی کو یقینی بنایا ہے۔
ترجمان ڈریپ کے مطابق ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈریپ نے بطور ریگولیٹر ی اتھارٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو 2 اہم ایڈوائزریز جاری کی ہیں، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خام مال حصول کے متعدد ذرائع اختیار کریں،کمپنیز مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی
ترجمان ڈریپ کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں، موجودہ عالمی یا علاقائی حالات کے پیش نظر راستوں کی ممکنہ رکاوٹیں ادویات کی فراہمی پر اثرانداز نہیں ہو رہیں، فارماسیوٹیکل صنعت کے مطابق ملک میں ادویات کی کمی کا کوئی فوری خطرہ نہیں، بیشتر کمپنیوں کے پاس آئندہ 4 سے 6 ماہ کیلئے خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، میڈیا ہاؤسز کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اتھارٹی سے تصدیق ضرور کریں تاکہ عوام میں غیر ضروری تشویش اور بے چینی پیدا نہ ہو، ڈریپ عوام کو محفوظ، مؤثر اور معیاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔