اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
پمزاسپتال کے سربراہ آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کامعائنہ کیااورانہیں 4 ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کا بھی مشورہ دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کو آئی ڈراپس اور ادویات تجویزکی ہیں،اس کے علاوہ انہیں چشمہ اور پڑھنے کیلئے روشنی والی جگہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی
رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے گزشتہ 11 دنوں سے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی شکایت کی تھی،معائنے کے بعد ان کودائیں آنکھ میں PVD (Post Vitreous Detachment) اور دور کی نظرمیں کمزوری کی تشخیص ہوئی ہے۔