چاند 30مارچ کو نظر  آنےکے روشن امکانات،رمضان کے29دن، سپارکو کا اعلان

Mar 29, 2025 | 20:18:PM
چاند 30مارچ کو نظر  آنےکے روشن امکانات،رمضان کے29دن، سپارکو کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی) سپارکو  کا کہنا ہے کہ شوال کے نئےچاند کی 29 مارچ 2025کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق *15:58 بجے تشکیل پا چکی ہے۔  30 مارچ کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے۔

  ترجمان سپارکو  کےمطابق ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی، اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر  تقریباً 27 گھنٹے ہو گی ۔ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ  تقریباً 16 ڈگری  اورغروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی۔چاند  انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔30 مارچ کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے۔

  چاند کی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے،مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عید کل ہوگی یا پرسوں؟