سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز  کیلئے تفریحی ایونٹ کا انعقاد 

Mar 29, 2023 | 23:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں وطن سے دور سینکڑوں ورکرز کیلئے تفریحی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ پاکستانی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔

دارالحکومت ریاض میں دیس سے دور پاکستانی ورکرز کے کیمپ میں حبیب بنک کی جانب سے میلہ سجایا گیا جس میں سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی اور مختلف تفریحی کھیلوں میں شرکت کرکے ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ پاکستانی کرکٹرز محمد عرفان اور عمران نذیر کو اپنے درمیان پا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر حبیب بنک کے افسران اور پاکستانی کرکٹرز نے پاکستانی ورکرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد ورکرز کی رہنمائی کرنا ہے کہ وہ ترسیلات زر کو قانونی ذرائع سے بھجوائیں تاکہ ملک ترقی کر سکے اور ملک کو درپیش معاشی بحران سے نجات مل سکے۔