’ٹک ٹاک‘صارفین کو  کونسی نئی سہولت فراہم کریگا ؟

Mar 29, 2022 | 20:04:PM
ٹک، ٹاک ،ویڈیو
کیپشن:   ’ٹک ٹاک‘ ویڈیو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی مشہور ایپ ’ٹک ٹاک‘ اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کریگا،  مخصوص ویڈیوز کی تلاش کیلئے اب صارفین اپنی ہسٹری نیوی گیٹ کرسکیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین تک سب سے پہلے خبر پہنچانے والے اکاؤنٹ '' گیک آؤٹ'' کے میٹ نوورا نے انکشاف کیا ہے کہ اب واچ ہسٹری کو ایپ کی سیٹنگز میں جاکر پرائیوسی کے ذریعے دیکھا جاسکے گا اس سے پہلے یہ فیچر دستیاب نہیں تھا۔ اس سے پہلے کسی مخصوص ویڈیوز کو ڈھونڈنے کے لئے تما م ٹک ٹاک ڈیٹا کو ایک زپ فائل میں لوڈ کیا جاتا تھا جس میں براؤزنگ ہسٹری بھی شامل ہوتی تھی اور پھر اپنی مطلوبہ ویڈیوز کو تلاش کیا جاتا تھا۔تاہم اب گمشدہ ویڈیوز کو نئے طریقے سے ڈھونڈا جاسکے گا جس سے وقت بھی بچے گا۔ ٹک ٹاک نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک یہ فیچر سب صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مینیجر  کی  باحجاب خاتون سے بدمعاشی،بحرین میں ہوٹل سیل