خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی حیران کن ویڈیو وائرل

Mar 29, 2022 | 16:08:PM
مہوش حیات، فائل فوٹو
کیپشن: مہوش حیات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی عجیب و غریب طریقے سے اسنیک کھاتے ہوئے مزاحیہ ویڈیووائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے،شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات عجیب طریقے سے اسنیک کھا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ لوگ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتے کہ ان کا رویہ آپ کو بدل دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کی وجہ سے 23مارچ 2019ءکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:      شادی کے بعد ایسی تبدیلیاں آئیں کہ ہوش ٹھکانے لگ گئے ۔ سجل