گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا خدشہ

Mar 29, 2022 | 10:12:AM
گیس کی قلت، فائل فوٹو
کیپشن: گیس کی قلت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ  گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی کمپنی گنور (Guvnor) نے ایک بار پھر پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا امکان ہے۔کمپنی نے چار ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گنور کمپنی اس سے قبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا ڈالی