میرا جسم ، میری مرضی کا نعرہ لگانے والی حاملہ خاتون کا بھیانک انجام

Mar 29, 2022 | 09:48:AM
میرا جسم ، میری مرضی کا نعرہ لگانے والی حاملہ خاتون کا بھیانک انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے شالیمار میں شوہر نے 'میرا جسم میری مرضی' کا نعرہ لگانے پر حاملہ بیوی کوقتل کرکے لاش جلادی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک شخص نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے 28سالہ میمونہ کا پہلے گلادبایا اور بعد میں لاش جلا کر شاٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مقتولہ سے 4سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور پہلی بیوی سے بھی اس کے 4 بچے ہیں۔

پولیس کےمطابق ملزم  اللہ دتہ نے دورانِ تفتیش جرم  کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  اس کی بیوی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی تھی جس پر طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق