پولیس سروس آف پاکستان کے متعددافسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے ایس پی سے آئی جی رینک تک کے متعدد پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس، گریڈ 22 کے افسر اور ممبر (انچارج) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس کراچی امیر احمد شیخ 14 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے جبکہ پولیس سروس، گریڈ 22 کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے چیف انسٹرکٹر محمد شہزاد سلطان 29 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔
پولیس سروس، گریڈ 21 کے افسران میں او ایس ڈی عامر ذوالفقار خان 7 جولائی 2026 اور او ایس ڈی احمد اسحاق جہانگیر 21 اگست 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ اسی طرح، پولیس سروس، گریڈ 20 کے افسر اور نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ سی ایف ٹی اتھارٹی میں تعینات افضل محمود بٹ 7 اگست 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے جبکہ گریڈ 19 کے افسران میں خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گل ولی خان 26 دسمبر، بلوچستان حکومت میں تعینات ڈاکٹر زین علی شیخ 21 ستمبر، سندھ حکومت میں تعینات علی شیر جاکھرانی 12 اگست اور جاوید احمد بلوچ 3 اگست 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
مزید برآں، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 18 کے افسران مزمل حسین 11 جولائی، نوید ارشاد 2 اگست، رضا صفدر کاظمی 19 اگست، فاروق احمد انور 31 اگست، تنویر احمد ملک 28 ستمبر، محمد سلیم چغتائی 6 نومبر اور عبدالوحید 17 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر محمود حسین سمیر 30 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تمام افسران سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غریب باپ بیٹے کی لاش بغیر کفن قبرستان لے آیا، پولیس نے انتظام کر دیا