فیڈرل بورڈ نے میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

Jun 29, 2026 | 18:29:PM
 فیڈرل بورڈ نے میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک ٹیکنالوجی کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 15 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ امیدوار نارمل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن داخلہ فارم 6 جولائی 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 جولائی سے 14 جولائی جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 15 جولائی سے 23 جولائی 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے،فیڈرل بورڈ نے میٹرک ٹیک پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے ریگولر طلبہ کے لیے امتحانی فیس 2500 روپے مقرر کی ہے۔

بورڈ کے مطابق یتیم، خصوصی افراد (معذور)، قیدیوں اور شہدا کے بچوں سے کسی بھی قسم کی امتحانی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی تعلیمی اداروں میں سائنس لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل