وفاقی تعلیمی اداروں میں سائنس لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں سائنس کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سائنس لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر 188 ملین روپے لاگت آئی جس میں سے 100 ملین روپے جدید ترین سائنسی آلات، لیبارٹری ایکوپمنٹ اور ڈیجیٹل لرننگ ٹولز کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔
منصوبے کے تحت 22 وفاقی تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 30 سائنس لیبارٹریاں فعال کی گئی ہیں۔ اپ گریڈ کیے گئے سائنسی مراکز میں 15 کمبائنڈ سائنس لیبارٹریاں، 6 فزکس، 5 کیمسٹری اور 4 بائیولوجی لیبارٹریاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق نئی اور جدید سہولیات سے طلبہ کو عملی سائنسی تعلیم، تجربات اور تحقیق کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، جس سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلیمی معیار مزید بہتر ہونے کی توقع ہے،منصوبے کے تحت قائم کی گئی 15 لیبارٹریاں طلبہ جبکہ 15 لیبارٹریاں طالبات کے تعلیمی اداروں میں قائم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اسی کی ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ