اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب ،4نکاتی ایجنڈا جاری
کیپشن: اسلامی نظریاتی کونسل بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیاگیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے اقدام خود کشی سے متعلق فیصلے پر غور کیا جائے گا ،اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمارہ وقاص کیس فیصلے پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کے عائلی قوانین بل 2016اورآنکھ کا قرنطینہ عطیہ کرنے اور ٹرانسپلانٹ کرنے کے معاملے پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اسی کی ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ