ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے

Jun 29, 2025 | 23:13:PM
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے  حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پالیسی میں نرم اور لچک دار رویہ برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں یو اے ای میں کرایا جائے گا ، جب کہ شیڈول کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ  بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایشیا کپ ستمبر میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی