نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنیوالی لڑکی کو ڈولفن پولیس اہلکار نے بچا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے باٹا پور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی بی آربی نہر میں کود گئی تا ہم دولفن فورس کے اہلکار نے بچا لیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والی 16 سالہ مہرین 2 روز سے لاپتا تھی اور اس کے اغواکامقدمہ بھی درج تھا۔
ترجمان کے مطابق لڑکی گھریلو حالات سے تنگ تھی، اس نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار ندیم نے نہر میں کود کر لڑکی کی جان بچالی۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے لڑکی کوبچانے والی ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینےکا اعلان کیا ہے۔