رقم نہ لوٹانے کاالزام :اداکارہ نازش جہانگیرکی عدالت میں طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نازش جہانگیرکو رقم نہ لوٹانے کے الزام میں عدالت طلب کرلیاگیا۔
نازش جہانگیرکے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی،اداکارہ کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ علیل اورہسپتال میں زیرعلاج ہیں اس لیے انہیں مہلت دی جائے۔
عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین فلم سردار جی تھری کا لاہور سمیت ملک بھر میں ریکارڈ بزنس
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی جبکہ درخواست گزاراداکاراسود کی جانب سے وکیل چوہدری بابرعدالت میں پیش ہوئے،استغاثہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نازش جہانگیر نے رقم لے کر واپس نہیں کی، جس پرامانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی۔