انڈین فلم سردار جی تھری کا لاہور سمیت ملک بھر میں ریکارڈ بزنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)بھارتی فلم سردار جی تھری نے لاہور سمیت ملک بھر میں ریکارڈ بزنس کر لیا، فلم کو ستائیس جون کو سینماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم نے اب تک تین کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا، فلم میں بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور ناصر چنیوٹی بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
فلم لاہور کے سینماؤں میں تیس سے زائد سکرینز پر دکھائی جارہی ہیں، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ولی فلمز کے پاس ہیں۔
یہ فلم گنبیر سنگھ سدھو، منمور سدھو اور دلجیت دوسانجھ کی پروڈکشن میں تیار کی گئی ہے، جبکہ وائٹ ہل اسٹوڈیوز اور سٹوری ٹائم پروڈکشنز جیسے پروڈکشن ہاؤسز نے اس پر کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر باضابطہ پابندی 2019 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے بعد، سیاسی کشیدگی کے باعث لگائی گئی تھی۔
تاہم، اس کے باوجود حالیہ برسوں میں ’جٹ اینڈ جولیئٹ‘ سیریز سمیت کچھ پنجابی فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ فلم کی پاکستان میں ریلیز کی خبر سن کر شائقین بے حد پرجوش ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ سینما جا کر یہ فلم دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش دھماکہ، 8 افراد شہید